ETV Bharat / state

Construction of Swinad Road : سویناڈ سڑک کی تعمیر کے لئے اقدامات شروع، ڈی ڈی سی رُکن منظور گنائی - Jammu and kashmir News

ڈی ڈی سی رکن منظور گنائی نے کہا کہ حال ہی میں ضلع انتظامیہ نے سڑک کی منظوری کے لیے اقدامات اٹھائے اور اس کے لئے محکمہ نے کام بھی شروع کیا ہے ۔

منظور گنائی
منظور گنائی
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 6:24 PM IST

منظور گنائی

عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈی ڈی سی رکن آری پل منظور گنائی نے آج سویناڈ، لام جواہر پورہ اور مضافاتی دیہات کا دورہ کیا،اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا،لوگوں کی شکایات می سڑک کی خستہ حالی، بجلی اور پانی کے مسائل قابل ذکر رہے۔ ڈی ڈی سی رکن منظور گنائی نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس دوران سویناڈ میں انہوں نے مقامی اسکول کا بھی دورہ کیا ،اسکول کے عہدیداران اسکول کے چہار جانب دیورا کی تعمیر سمیت دیگر مطالبات کو ان کے سامنے رکھا، موصوف نے انھیں یقین دہانی کی کہ اسکولکی دیوار بندی اور دیگر معاملات کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ حال ہی میں ضلع انتظامیہ نے سڑک کی منظوری کے لیے اقدامات اٹھائے اور اس کے لئے محکمہ نے کام بھی شروع کیا ہے ،جو کہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم سڑک کی تعمیر و تجدید کے لیے جن لوگوں کے مکانات یا باغات متاثر ہوئے ہیں ان کے مکانات اور باغات کے لیے حفاظتی باندھ تعمیر کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ کو اس بات کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑک کی تعمیر کے دوران متاثرہ افراد کی مانگوں پر غور وخوض کیا جائے ۔

واضح رہے کہ سویناڈ نامی بستی سڑک رابطے سے بالکل محروم تھی تاہم۔گزشتہ دنوں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے علاقے میں عوامی دربار منعقد کیا اور سڑک رابطے کی بحالی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ،جسکے بعد لام سے سویناڈ تک سڑک پر تعمراتی کام شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:DDC Member غریبوں کو زمین و آشیانے سے محروم کرنا باعث تشویش: ڈی ڈی سی ممبر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.