ETV Bharat / state

Night kabaddi tournament: پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد - پلوامہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد ضلع پلوامہ میں پہلی مرتبہ نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مقامی کھلاڑیوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد
پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 5:20 PM IST

پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پہلی مرتبہ نائٹ (شبانہ) کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر، پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا۔ شبانہ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ کھیل کود نے باہمی اشتراک سے کیا۔ منتظمین کے مطابق کبڈی ٹورنامنٹ ’’نشہ مکت‘‘ ابھیان کے تحت منعقد کیا گیا جس میں ضلع پلوامہ کی سبھی تحاصیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں ضلع پلوامہ کی 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، جبکہ انہیں یو ٹی سطح کے کھیل مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ شبانہ کھیل سرگرمیوں کے انعقاد پر کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش نظر آیا۔ کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ کھیل کود کی بھی ستائش کی۔ کھلاڑیوں کے مطابق ’’اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم بھی مہیا ہو سکے۔‘‘

کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی کے ساتھ ساتھ دیگر کھیل مقابلوں کا بھی انعقاد عمل میں لایا جانا چاہئے تاکہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی جانب راغب ہو سکے اور منشیات سمیت دیگر سماج و ملک دشمن سرگرمیوں سے دور رہ سکیں۔ ادھر، ضلع ترقیاتی کمشنر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے ان مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی بھی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: Floodlights at Pulwama Sports Stadium پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بند پڑے فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کیا گیا

قبل ازیں ضلع انتظامیہ نے محکمہ کھیل کود کے اشتراک سے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی آغاز کیا ہے جو ہنوز جاری ہے۔ شبانہ کبڈی مقابلہ کی ابتدائی تقریب کے موقع پر محکمہ کھیل کود کے افسران سمیت کھیل شائقین کی بھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.