ETV Bharat / state

SIU Raids in Kashmir: ترال، کشتواڑ میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپہ ماری

author img

By

Published : May 17, 2023, 1:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ اور خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔

ترال، کشتواڑ میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپہ ماری

پلوامہ (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ (ایس آئی یو) نے مبینہ عسکریت پسندی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں تین مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’’آج صبح ایس آئی یو کی ٹیم نے ریشی پورہ، ترال میں ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں تین مقامات پر چھاپے مارے جس کی ایف آئی آر نمبر 10 آف 2023 تھانہ ترال میں درج کی گئی ہے۔‘‘ ان چھاپوں کے دوران کسی گرفتاری یا ضبطی کے حوالہ سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

قبل ازیں خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں بھی ایس آئی یو نے قریب پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے تفاصیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے سے درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کشتواڑی نژاد پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم افراد کے رہائشی مکانات پر چھاپے مارے گئے۔‘‘ یاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے این آئی اے سمیت ایس آئی یو کی جانب سے بھی عسکریت پسندی، علیٰحدگی پسندی یا مبینہ طور ٹیرر فندنگ کے حوالہ سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

مزید پڑھیں: SIU attached Property کوکرناگ میں مبینہ طور ملیٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ملزم کا مکان منسلک

واضح رہے کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کو دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت مخالف سوچ، سرگرمیوں کو کچلنے کے لیے این آئی اے اور ایس آئی یو ایجنسیز نے چھاپہ ماری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس دوران نہ صرف عمارات کو سیز / اٹیچ کیا گیا ہے بلکہ کئی افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باضابطہ طور کیس بھی درج کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.