ETV Bharat / state

شوپیاں میں نوجوان کی لاش برآمد، لواحقین نے قتل کا الزام عائد کیا - تحقیقات شروع

ضلع شوپیان کے ناگبل، اروپارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان کی لاش ضلع کے ترکوانگام علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

شوپیاں میں نوجوان کی لاش برآمد، لواحقین نے قتل کا الزام عائد کیا

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 2:24 PM IST

ضلع شوپیان کے ناگبل، اروپارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان شاہد منظور ولد منظور احمد گنائی کی لاش ضلع کے ترکوانگام علاقے میں برآمد ہونے کے بعد میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ پہنچایا گیا۔

شوپیاں میں نوجوان کی لاش برآمد، لواحقین نے قتل کا الزام عائد کیا

لواحقین نے پلوامہ میں احتجاج کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیکر پولیس اور انتظامیہ سے تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں کو سزا دیے جانے کی مانگ کی۔

نوجوان کے لواحقین نے دعویٰ کیا کہ ’’شاہد کے ترکوانگام (جہاں سے اسکی لاش برآمد ہوئی ہے) کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے جس کے ساتھ وہ نکاح کا خواہش مند تھا۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکی نے اسے ترکوانگام ملنے کے لیے بلایا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ دیر رات گئے انہیں پولیس نے ضلع اسپتال پلوامہ پہنچنے کو کہا جہاں وہ شاہد کی لاش دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں: ضلع پلوامہ کے گلشن پورہ، ترال میں ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

لوحقین کے مطابق ’’شاہد کا قتل کیا گیا‘‘ جس کی انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے انصاف کی مانگ کی۔

اس ضمن میں زین پورہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.