ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن - جموں و کشمیر

سیکیورٹی فورسز کے مطابق جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقے سیکیورٹی فورسز کے نرغے میں

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 12:28 PM IST

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیان کے چار اضلاع میں متعدد علاقوں میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں کے ذریعے تلاشی کا آغاز کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کو ان علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد نے بینک کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا

آج صبح کلگام کے یاری پورہ میں جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) کے ذریعہ مشترکہ تلاشی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے فرار ہونے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں گھر گھر تلاشی جاری ہے۔'

اسی طرح کی تلاشی کاروائیاں جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں بشمول ترال، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیان میں بھی شروع کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.