ETV Bharat / state

پلوامہ: نقلی بندوق سمیت نقب زن کو لوگوں نے دھر دبوچا - urdu news

پلوامہ میں بندوق کی نوک پر لوگوں کو ڈرانے، دھمکانے اور نقب زنی کی واردات انجام دینے والے ایک نامعلوم شخص کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن راج پورہ نے مقدمہ درج کرکے عوام سے تعاون کی اپیل کی تھی۔

پلوامہ: نقلی بندوق سمیت نقب زن کو لوگوں نے دھر دبوچا

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 3:25 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہنجن بالا علاقے میں لوگوں نے مبینہ طور ایک رہائشی مکان میں زبردستی داخل ہونے اور اہل خانہ کا زدو کوب کرنے والے ایک شخص کو دھر دبوچ کر اسے پولیس کے سپرد کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک نقاب پوش جو مبینہ طور خود کو عسکریت پسند بتا رہا تھا- غلام نبی وگے ولد محمد عبداللہ ساکن ہنجن بالا کے مکان میں داخل ہو گیا اور اہل خانہ کو لائٹس بند کرنے اور خاموش رہنے کو کہا۔

گھر والوں کے ٹوکنے کے بعد اس نے مبینہ طور گھر کی ایک خاتون کو پیٹنا شروع کر دیا جس پر اہل خانہ نے شور مچایا اور آس پڑوس کے لوگ جمع ہوئے جنہوں نے اسے ’نقلی بندوق‘ سمیت دھر دبوچا۔

مقامی باشندوں نے اس کے بارے میں فوری طور پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار شخص کی شناخت عامر مجید میر ولد عبد المجید میر ساکن راجپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے خلاف راجپورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ 204/2021، U/Secs۔ 457، 383، 506، 342 اور 323 آئی پی سی درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ سے لشکر طیبہ کا عسکریت پسند گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں کی ہمت کی داد دیتے ہوئے اس اقدام کی سراہنا کی۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں بندوق کی نوک پر لوگوں کو ڈرانے، دھمکانے اور نقب زنی کی واردات انجام دینے والے ایک نامعلوم شخص کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن راج پورہ نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔

راجپورہ اور ملحقہ علاقوں کے باشندوں نے شکایت کی تھی کہ ’’نامعلوم بندوق بردار علاقے میں گھوم رہے ہیں جو رات کے اوقات میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر نقدی اور دیگر سامان لوٹ رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.