جموں و کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے آری پل میں دہی ترقی کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا Review Meting Held in Aripul Block۔ جس میں مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے کی۔
بی ڈی او فاروق احمد کے ساتھ ساتھ متعلقہ وی ایل ڈبلیوز اور پنچوں اور سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ موقع پر سرپنچوں اور پنچوں نے مختلف مسائل کو نوٹس میں لائے جسے ڈی ڈی سی نے غور سے سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی Manzoor Ahmed Ganai نے بتایا کہ آری پل بلاک کی جامع تعمیر و ترقی کے لیے وہ وعدہ بند ہیں اور آنے والے مالی سال میں اس علاقے کے اندر نئے پروجیکٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس سے علاقے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کے اندر اس حلقے میں بہت سے کام انجام دیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔