ETV Bharat / state

Sikh Leader Demands Reservation: 'کشمیر میں سکھ طبقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا' - اسمبلی سیٹ ریزرو نہیں

’’آج تک سبھی سرکاروں نے اس طبقے کو ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا مگر کسی نے اس طبقے کی زبوں حالی کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی۔‘‘ Sikh Leader Demands Reservation in Assembly

Sikh Leader Demands Reservation : ’کشمیر میں سکھ طبقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا‘

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 4:39 PM IST

پلوامہ: کشمیر میں سکھ طبقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گوردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے نو منتخب صدر ماسٹر کلونت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’آج تک سبھی سرکاروں نے اس طبقے کو ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا مگر کسی نے اس طبقے کی زبوں حالی کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی۔‘‘ انہوں نے ان باتوں کا اظہار ضلع پلوامہ کے سیموہ، ترال میں ایک تقریب کے حاشیے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ Newly Selected Prez Gurudwara Prabandhak Committee Pulwama

’کشمیر میں سکھ طبقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا‘

ماسٹر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال اور دیگر علاقوں میں سکھوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے لیکن اسکے باوجود ان کے لیے آج تک کوئی اسمبلی سیٹ ریزرو نہیں رکھی گئی حالانکہ متواتر یہ طبقہ اسکی مانگ کرتا آیا ہے۔ Sikh Leader Demands Reservation in Assembly انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں کچھ عناصر اس وقت امن و بھائی چارے کو خراب کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ یہاں کشمیر میں ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ’’یہاں آج تک بہت خون بہا ہے اور اب مزید خون خرابہ ہم دیکھ نہیں سکتے۔‘

نو منتخب صدر نے مزید بتایا کہ بحثیت صدر جی پی سی پلوامہ وہ ’’گردواروں کے بگڑے نظام کو ٹریک پر لانے کی کوشش‘‘ کریں گے کیونکہ پچھلے کئی برسوں سے یہ کمیٹی تقسیم ہو گئی تھی۔ Sikhs Demand Reservation in Assembly انہوں نے واضح کیا کہ ’’کسی بھی جی پی سی ممبر کو سیاسی دکان چمکانے کی اجازت نہیں ہوگی‘‘ جب کہ گوردواروں میں نذرانے کی رقم کو بھی تین برسوں سے نہیں کھولا گیا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے بھی وہ انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کریں گے۔

ماسٹر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ’’نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگنی چاہیے کیونکہ اس سے ملک کا شیرازاہ بکھر سکتا ہے۔‘‘ Sikh Leader on Communal Tension انہوں نے بتایا کہ وہ کشمیر میں آپسی بھائی چارے کی قندیل کو زندہ رکھنے کے لیے جی پی سی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی اور فرقہ پرست عناصر کی ہر محاذ پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.