ETV Bharat / state

پلوامہ: منشیات میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، 4 افراد گرفتار - منشیات فروشوں کو گرفتار

پلوامہ پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

پلوامہ: منشیات میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، 4افراد گرفتار

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 2:11 PM IST

پلوامہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ ان کے مطابق منشیات کے کاروبار میں ملوث اور ایس نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

پلوامہ: منشیات میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، 4افراد گرفتار

ذرائع ابلاغ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی محمد شفیع نے کہا کہ انہوں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر یکے بعد دیگرے منشیات کے کاروبار میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے پرچھو علاقے میں عمران نامی ایک نوجوان کے گھر پر چھاپہ مار کر پولیس نے منشیات ضبط کرکے عمران احمد کو گرفتار کرلیا۔

پلوامہ پولیس نے مزید کہا کہ عمران سے پوچھ تاچھ کے بعد منشات سے جڑے کئی افراد کے نام سامنے آئے جنہیں یکے بعد دیگرے گرفتار کرلیا گیا۔

منشیات سے منسلک اس گروہ میں پولیس نے عمران سمیت کُل چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: نیٹ (NEET) کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کے تاثرات

حراست میں لیے گئے افراد میں عمران احمد کے علاوہ گوہر احمد نجار ساکن پینگلنہ، اعجاز احمد ساکن پینگلنہ اور جاوید احمد ساکن ٹہاب شامل ہیں۔

ڈی وائی ایس پی نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مکمل جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس گروہ کی سبھی سرگرمیوں کا پتہ لگائے گی، جس میں ’قانونی‘ طور پر منشیات کو وادی درآمد کرنا بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.