ETV Bharat / state

پلوامہ: گیس کی غیر قانونی تجارت میں ملوث سات افراد گرفتار - ILLEGAL TRADE

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں منگل کے روز پولیس نے ایل پی جی گیس کے غیر قانونی تجارت میں ملوث سات افراد کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے ایل پی جی کے چھ ٹینکر ضبط کیے ہیں۔

پلوامہ میں گیس کی غیر قانونی تجارت میں ملوث سات افراد گرفتار

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 5:49 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے لیتر بل پانپور میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی تجارت کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد پانپور پولیس نےاس جگہ پر چھاپہ مارا جہاں کچھ ڈراٸیور ایل پی جی ٹینکروں سے گیس نکال کر گیس سلینڈروں میں بھرتے تھے اور اسے غیر قانونی طور فروخت کیا کرتے تھے۔

پلوامہ میں گیس کی غیر قانونی تجارت میں ملوث سات افراد گرفتار
چھاپے کے دوران 06 ایل پی جی گیس ٹینکروں کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جن ٹینکروں کی تفصیلات یہ ہیں: HR55AB-3696، HR55U-5698، PBO3A-3399، RJ14GF-9500، HR46D-3222 اور NLO1K-7135 یہ تمام ٹینکر وادی کے باہر سے آرہے تھے اور گیس بوتلنگ پلانٹ پانپور میں گیس سے بھری ٹینکروں سے گیس نکال کر اسے غیر قانونی طور پر کچھ نجی گیس ڈیلروں کو فروخت کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اراضی اور جنگلات پر ناجائز قبضہ کرنے پر رپورٹ طلب

پکڑے گئے گیس ٹینکروں کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت وجئے سنگھ ساکنہ کٹھوعہ، نصیر احمد، محمد رمضان بھٹ، محمد رفیق شیخ، چیمیل چملاور پریم سنگھ کے طور پر کی گٸ ہے یہ تمام ڈرائیورز ضلع راجوری کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹاٹا موبائل والا رجسٹریشن نمبر JK02AG-0388 جس کا نام اشفاق احمد ڈار ساکنہ لیتہ پورہ چلایا رہا تھا، کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد کے خلاف پولیس سٹیشن پانپور میں ایف آئی آر نمبر 80/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.