پلوامہ (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اطلاع دی کہ پیر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک غیر مقامی مزدور پر نا معلوم بندوق برداروں نے گولیاں مار کر اسے قتل کر دیا۔ گزشتہ روز سرینگر کے عیدگاہ میں پولیس انسپکٹر کو گولی مارے جانے کے چوبیس گھنٹوں سے بھی کم عرصہ میں یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
جموں کشمیر پولیس کے مطابق ضلع کے تمچی نوپورہ علاقے میں ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور پر پیر کی دوپہر نا معلوم عسکریت پسندوں نے گولیاں برسائیں۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ فوت ہوئے شخص کی شناخت مکیش کمار ساکنہ اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے میت کو اپنی تحویل میں لے لیا اور طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ادھر، پولیس نے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے علاقے کو محاصے میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے عیدگاہ میں کرکٹ کھیل رہے ایک پولیس انسپکٹر پر نزدیک سے گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ زخمی پولیس انسپکٹر اس وقت سکمز، صورہ اسپتال میں موت و حکات کی کشمکن ہے۔ چوبیس گھنٹوں سے بھی کم عرصہ میں یہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا دوسرا حملہ ہے۔
-
#Terrorists fired upon one labourer identified as Mukesh of U.P in Tumchi Nowpora area of #Pulwama, who later on succumbed to his injuries. Area #cordoned off. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#Terrorists fired upon one labourer identified as Mukesh of U.P in Tumchi Nowpora area of #Pulwama, who later on succumbed to his injuries. Area #cordoned off. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 30, 2023#Terrorists fired upon one labourer identified as Mukesh of U.P in Tumchi Nowpora area of #Pulwama, who later on succumbed to his injuries. Area #cordoned off. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 30, 2023