ETV Bharat / state

Anti Polythene Rally in Tral: ترال، بیگنڈ میں پالی تھین مخالف ریلی کا اہتمام - ترال پالی تھین مخالف ریلی

’’کشمیر کی سرزمین سونا اگلنے والی زرخیز زمین ہے، Tral Anti Polythene rally اور پالی تھین جیسی اشیاء اس کے لیے سم قاتل ہیں۔‘‘

Anti Polythene rally in tral
Anti Polythene rally in tral
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 2:15 PM IST

ضلع پلوامہ کے بیگنڈ، ترال میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ’ٹریکر واریئرز‘ نے ٹیولپ اوشن نامی مقامی اسکول کے اشتراک سے علاقے میں پالی تھین مخالف ریلی کا اہتمام کیا۔ NGO holds Anti Polythene rally in tralریلی میں شامل طلبہ، رضاکاروں اور مقامی باشندوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پالی تھین کے مضر اثرات سے متعلق نعرے درج تھے۔

ترال، بیگنڈ میں پالی تھین مخالف ریلی کا اہتمام

رضا کاروں، طلبہ نے بے گنڈ، چندری گام علاقے میں سڑک کے دونوں اطراف پھیلے کچرے خصوصا پالی تھین کو صاف کیا۔ Anti Polythene rally in tralپالی تھین مخالف مہم میں مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں شامل مقامی نمبردار نے طلبہ سمیت غیر سرکاری تنظیم کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کی مزید ریلیاں آئندہ بھی منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی نمبردار محکم سنگھ نے بتایا کہ صفائی مہم کے دوران سڑک کے دونوں طرف صفائی کی گئی، انہوں نے صفائی انجام دینے والے رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اس طرح کی کارروائی میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنانے پر زور دیا۔ Tral Anti Polythene rally انہوں نے عوام سے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: Anti Polythene Rally In Anantnag: اننت ناگ میں پالتھین اور پلاسٹک مخالف ریلی کا انعقاد

ریلی کا انعقاد کرنے والی این جی او سے وابستہ رضاکاروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کا بنیادی مقصد عوام کو پالی تھین کا استعمال ترک کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کشمیر کی سرزمین سونا اگلنے والی زرخیز زمین ہے، اور پالی تھین جیسی اشیاء اس کے لیے سم قاتل ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر پلاسٹک اور پالیتھین کا استعمال بند نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کی زرخیز زمین بنجر ہو جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.