ETV Bharat / state

پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں Mission Exotic کا افتتاح - پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں Mission Exotic کا افتتاح

پلوامہ میں میوہ جات سمیت سبزیاں بھی اُگائی جاتی تھیں تاہم یہ چند ہی علاقوں تک محدود تھا۔ لیکن اب سبزیاں اُگانے کا عمل پورے ضلع میں پنپ رہا ہے۔

پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں Mission Exotic کا افتتاح

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 6:50 PM IST

ضلع پلوامہ میں مختلف میوہ جات کی کاشت کی جاتی ہیں جن کی وجہ سے یہاں کے لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں اور ایک کثیر آبادی کو روزگا مل رہا ہے۔

پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں Mission Exotic کا افتتاح

اس صنعت سے جڑے کسانوں کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک دوسرے افراد کو گزشتہ کئی سالوں سے نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ محکمہ باغبانی کی جانب سے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے غرض سے میوہ جات کے نئے پودے متعارف کرئے گئے لیکن اس کے باوجود کسانوں کو قدرتی آفتوں کا ڈر لگا رہتا ہے۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے Mission Exotic شروع کیا ہے اس مشن کے تحت کسانوں کوسبزیاں آگانے کی جانب راغب کیا جا رہا ہے۔

پلوامہ میں میوہ جات سمیت سبزیاں بھی اُگائی جاتی تھیں تاہم یہ چند ہی علاقوں تک محدود تھا۔ لیکن اب سبزیاں اُگانے کا عمل پورے ضلع میں پنپ رہا ہے۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں Mission Exotic کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس علاقے میں اُگائی جانے والی سبزیوں کا بھی جائزہ لیا اور کسانوں سے دریافت کیا کہ کیا انہیں سبزیاں اُگانے سے فائدہ پہنچتا ہے۔

اس موقع پر محمکہ زراعت کے ضلع افسر کے علاوہ متعلق محکمہ کے دوسرے ملازم بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر نے متعلقہ محکمے کے ملازموں پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہر سطح پر ان کی آبیاری کرے تاکہ کسان دوسرے میوہ جات کے سمیت سبزیاں اُگانے میں بھی دلچسپی دکھائے۔

کسان فاروق احمد نے کہا کہ پچھلے سال انہوں نے سبزی اگا کر 75000 ہزار روپے کمائے جبکہ کافی کم رقبہ پر انہوں نے سبزیوں کی کاشت کی تھی۔ اپنے فیصلے سے خوش فاروق نے کہا کہ وہ اب باقی زمین پر بھی سبزیاں اُگانے کو ترجیح دیں گے۔

اس حوالے سے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ میں پہلے ہی کئی علاقوں میں ارگینک سبزیاں کاشت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.