ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh Programme : ’میری مٹی میرا دیش‘ مہم کے تحت پلوامہ میں تقریب منعقد

اے سی ڈی پلوامہ کا کہنا ہے کہ ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کا اصل مقصد حب الوطنی کے جذبے کو مزید مستحکم کرنا اور بہادر ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کرنا ہے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/06-October-2023/19699426_meri-mati-mera-desh-pulwama_aspera.mp4

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 7:25 PM IST

a

پلوامہ (جموں کشمیر) : ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت بلاک سطح پر پروگرامز منعقد کیے جن میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس مہم کے تحت قصبہ پلوامہ میں منعقدہ تقریب کے دوران اے سی ڈی، ڈاکٹر سید فرحت اور بی ڈی او پلوامہ، سی آر پی ایف 182 بٹالین کے اہلکاروں نے شرکت کرکے ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کی۔ اس موقع پر مختلف تمدنی پروگرامز بھی منعقد کیے جن میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے سی ڈی پلوامہ نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صرف دیہی علاقوں سے مٹی کو جمع کرکے اس کے نمونے دارالحکومت دہلی روانہ کرنا ایک ظاہری عمل ہے۔ دراصل مہم کا مقصد اس مٹی کے اصل ہیروز اور وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے کے والے بہادروں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: Meri Maati Mera Desh Campainبی جے پی کی جانب سے ترال میں میری ماٹی میرا دیش پروگرام منعقد

انہوں نے پندرہ روزہ مہم کو فعال بنانے کے لئے عوام کی شرکت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں، تقریب کی رونق بڑھانے کے لیے سرکاری اسکولوں سے آئے ہوئے طلباء نے حب الوطنی کے گیت گائے جبکہ طلبہ سمیت فنکاروں نے بھی ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ اس تقریب میں NCC رضاکاروں، آنگن واڑی ورکرز سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.