ETV Bharat / state

Film shootings in Kashmir, Smiles for Locals: اونتی پورہ میں فلم شوٹنگ سے عوام سمیت سیاح بھی لطف اندوز - کشمیر سمانتھا رتھ پربھو

’’کشمیر وادی میں تیس دن فلم کی شوٹنگ کرنا بذات خود اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں حالات بالکل ٹھیک ہیں کیونکہ اس ایک ماہ کی شوٹنگ کے دوران ہمیں کسی بھی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ فلم شوٹنگ کے لیے کشمیر ایک موزوں جگہ ہے۔‘‘ Telugu Film Shooting in South Kashmir

اونتی پورہ میں فلم شوٹنگ سے عوام سمیت سیاح بھی لطف اندوز

author img

By

Published : May 23, 2022, 9:13 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں کشی (kushi) نام کی تیلگو فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے لیے مقامی باشندوں سمیت سیاحوں کی ایک بڑی تعداد امڈ پڑی۔ Locals, Tourists Enjoy Film Shooting in Awantipora گزشتہ ایک ماہ سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے معروف آثار قدیمہ اونتی پورہ کے کھنڈرات میں بھی فلم شوٹنگ کی گئی۔ اس دوران سرینگر - جموں قومی شاہراہ کے گرد و نواح میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

اونتی پورہ میں فلم شوٹنگ سے عوام سمیت سیاح بھی لطف اندوز

رومانی فلم ’کشی‘ میں وجے دیور کونڈا Vijay Daverkonda سمیت سمانتھا رتھ پربھو Samantha Ruth Prabhu لیڈ رول ادا کر رہے ہیں۔ فلم میکرز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری شوٹنگ تقریباً اختتام کو پہنچی ہے، ان کے مطابق آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی جائے گی جب کہ دسمبر کے آخری عشرے میں فلم ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر شوا نروانا Shiva Nirvana نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں بتایا کہ ’’وادی کشمیر فلم شوٹنگ کے لیے ایک موزوں جگہ ہے اور چونکہ کشی ایک رومانوی فلم ہے، اس لحاظ سے کشمیر جیسی خوبصورت جگہ پر اس کی شوٹنگ بے حد موزوں ہے۔‘‘ کشمیر کے حالات سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر وادی میں تیس دن فلم کی شوٹنگ کرنا بذات خود اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں حالات بالکل ٹھیک ہیں کیونکہ اس ایک ماہ کی شوٹنگ کے دوران ہمیں کسی بھی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’یہاں کے لوگ کافی ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔‘‘ شوا نروانا نے ملک کے دیگر فلمسازوں سے کشمیر میں فلم شوٹنگ کی دعوت دی کیونکہ ’’فلم شوٹنگ کے لیے کشمیر ایک موزوں جگہ ہے۔‘‘ Telugu Film Shooting in Kashmir ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹرا کے پونے سے آئی ہوئی ایک خاتون سیاح نے بتایا کہ ’’کشمیر واقعی جنت ہے اور کم ازکم زندگی میں یہاں ایک مرتبہ آنا ضرور آنا چاہیے۔‘‘

سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی خاصی تعداد بھی فلم شوٹنگ سے لطف اندوز ہوئی۔ ایک مقامی نوجوان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر اور بالخصوص جنوبی کشمیر میں اس (فلم شوٹنگ) سے بدلاؤ کی توقع ہے۔ یہاں نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ امن و امان کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.