ETV Bharat / state

Awantipora Hit and Run Case: ہِٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور گرفتار - اونتی پورہ سڑک حادثہ

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے کمسن لڑکی کو کچل ڈالا۔ ڈراوئیور گر چہ موقع سے فرار ہو گیا تاہم اونتی پورہ پولیس نے محض ایک گھنٹے کے اندر ہی حراست میں لے لیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 12:18 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ پولیس نے حادثہ کے محض ایک گھنٹے کے اندر ہی ہِٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ایک ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ لوگوں نے پولیس کی فوری کارروائی کی سراہنا کی ہے۔ یاد رہے کہ اونتی پورہ کے ریشی پورہ علاقے میں ٹریفک حادثہ کے فوراً بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ حادثہ میں ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی تھی۔

قبل ازیں، اونتی پورہ کے ریشی پورہ علاقے میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کمسن لڑکی ادیبہ ارشد (عمر تقریباً 10 سال) دختر ارشد احمد شیخ ساکنہ ریشی پورہ کو ایک ڈمپر زیر رجسٹریشن نمبر JK01AE-3177 نے ٹکر مار دی۔ ڈمپر کی زور دار ٹکر سے لڑکی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ اونتی پورہ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو ایک گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔ جموں کشمیر پولیس نے حراست میں لیے گئے ڈرائیور کی شناخت محمد حنیف کھانڈے ولد علی محمد کے طور پر ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Accident in Awantipora اونتی پورہ سڑک حادثہ میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی

اونتی پورہ پولیس نے اس مناسبت سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈمپر کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کاروائی کی سراہنا کی ہے۔ وہیں پولیس نے عوام الناس سے حادثات یا جرائم کے دوران پولیس کو تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کے حادثات، جرائم رونما ہونے کے بعد ملوث افراد کو حراست میں لیکر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.