ETV Bharat / state

Medical Camp in Pulwama: پلوامہ، طبی کیمپ کے دوران ادویات بھی مفت تقسیم - ہائر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں محکمہ صحت اور فوج نے مشترکہ طور ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Pulwama Medical Camp

پلوامہ، طبی کیمپ کے دوران ادویات بھی مفت تقسیم

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 10:59 AM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہائر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں محکمہ صحت نے فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کے ساتھ ساتھ یوگا کلاس کا انعقاد کیا۔ کیمپ کے دوران اسکولی بچوں کے علاوہ مقامی باشندوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں جبکہ طبی ماہرین کی جانب سے طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ Health Dept Indian Army organized Medical Camp

پلوامہ، طبی کیمپ کے دوران ادویات بھی مفت تقسیم

منتظمین کے مطابق طبی کیمپ کا مقصد دیہی علاقوں میں عوام تک بہتر طبی نگہداشت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر محکمہ صحت اور فوج کے افسران کی جانب سے بچوں کو اپنے علاقے کو نشے سے پاک کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی جبکہ منشیات کے استعمال اور اس سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بچوں آگاہ کیا گیا جبکہ بچوں سے اپیل کی گئی کہ وہ منشیات سے دور رہیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔Free Medical camp organized in Pulwama

کیمپ میں شرکت کرنے آئے ایک مقامی باشندے نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے کیمپس سے لوگوں کو کافی فائدہ ہوتا ہے اور اس طرح کے کیمپس میں دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ آگے بھی منعقد کئے جانے چاہئے تاکہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.