ETV Bharat / state

ترال: حاجن بنیادی سہولیات سے محروم - حاجن علاقے میں بجلی نہیں

مقامی شہری محمد اسماعیل گوجر کہتے ہیں کہ رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے انہیں اپنے بیماروں کو چارپائی پر اسپتال لے جانا پڑ رہا ہے جو کھبی کبھار خطرناک صورتحال اختیار کرتا ہے۔

ترال: حاجن بنیادی سہولیات سے محروم
ترال: حاجن بنیادی سہولیات سے محروم
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 12:25 PM IST

سرکار کی طرف سے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کا دور افتادہ گاؤں حاجن بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے گاؤں کے سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کا رونا رو رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترال ٹاؤن سے تقریباً سترہ کلومیٹر دور حاجن کو جانے والی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان ہے۔

ترال: حاجن بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی شہری محمد اسماعیل گوجر کہتے ہیں کہ رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے انہیں اپنے بیماروں کو چارپائی پر اسپتال لے جانا پڑ رہا ہے جو کبھی کبھار خطرناک صورتحال اختیار کرتا ہے۔
علی محمد نامی شہری نے بتایا کہ محکمہ بجلی نے کئی برس قبل یہاں نئے پل تو کھڑے کیے لیکن تاریں ابھی بھی درختوں سے لٹکی ہوئی ہیں اور انتظامیہ کی نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود کوئی خاص اقدام نہیں اٹھایا گیا اور ان کو بجلی کے بغیر ہی بجلی فیس ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ حاجن بستی کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.