پلوامہ: ترال کے چھترگام میں مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کے ہاتھوں کیا۔ اس موقع پر درجنوں لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے ٹرسٹ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کیمپ غریبوں کے لیے سود مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ غرباء علاج معالجے کرانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمن جی آر میموریل بیگ اشتیاق بیگ نے بتایا کہ وہ گزشتہ پچیس برسوں سے اس طرح کے کیمپ منعقد کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آج ترال کے چھترگام اور لام علاقے میں بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیے جن میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کے کیمپ منعقد کریں گے۔
ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ٹرسٹ کے کام کاج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں اور آج انہوں نے سکھ گاؤں میں میڈیکل کیمپ منعقد کر کے حقیقی کشمیریت کو زندہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: FIR lodged against vandalism: ترال اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج