پلوامہ: فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر نے آج ضلع پلوامہ کے صنعتی مرکز لاسی پورہ کا دورہ کرتے ہوئے ایف سی آئی کے ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وادی کشمیر میں 100 سے زائد انجمن جس میں چھوٹے پڑے صنعتی مرکز شامل ہیں کی ملکی سطح پر نمائندگی کرتا ہیں۔ ایف سی آئی الیکشن آئندہ ماہ دسمبر میں ہوں گے اور تمام رجسٹرڈ اہل ممبران بشمول انڈسٹریل اسٹیٹ کے صدور کی شرکت بھی متوقع ہے۔ کمیشن نے زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کا دورہ کرنے اور منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے بنیادی آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ FCIK Election Commission
چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن کے دیگر ارکان کے ساتھ آج کشمیر کے سب سے بڑے صنعتی ترقی کے مرکز لاسی پورہ کا دورہ کیا اور صدر IAL اور دیگر انتظامی کونسل کے اراکین سے ملاقات کی تا کہ انتخابات کے عمل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ صدر IAL نے آئندہ انتخابات میں اپنے تعاون کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کیا اور کمیشن کو اس الیکشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام کوششوں کا یقین دلایا۔