پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متریگام علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز، سی ار پی ایف 183,182 اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو محاصر میں لے رکھا تھا۔
آئی جی پی کشمیر وجئے کمار کے مطابق پلوامہ انکاؤنٹر میں عسکری تنظیم البدر سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، جن کی شناخت اعجاز حافظ اور شاہد ایوب کی حیثیت سے کی گئی۔
ان کے قبضے سے دو اے کے رائفلرز برآمد ہوئے ہیں، آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ یہ لوگ پلوامہ میں مارچ اپریل 2022 میں بیرون مزدوروں پر حملے میں ملوث تھے۔ گذشتہ رات کو شروع ہونے والا یہ انکاؤنٹر دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی تھی۔ جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا تھا۔ انکاؤنٹر میں ایک فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق شام 5 بجے کے قریب چند منٹ تک دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ بند رہا جس سے لگ رہا تھا کہ عسکریت پسند فوج کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے، تاہم اب آٹھ بجے قریب دونوں جانب سے پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بھی فائرنگ کا تبادلہ کی تصدیق کی اور انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر کے وقفے کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ پھر سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
کشمیر پولیس زون کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ پلوامہ انکاؤنٹر میں عسکری تنظیم البدر کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ قبل ازیں شہریوں کی انخلاء کے لیے سکیورٹی فورسز نے کچھ دیر تک انکاؤنٹر کو روک دیا تھا، تاکہ نقصان سے بچا جائے۔Encounter in Pulwama۔
مزید پڑھیں:
گذشتہ رات کو شروع ہونے والا یہ انکاؤنٹر دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔