ETV Bharat / state

Encounter In Pulwama پلوامہ انکاؤنٹر، علاقے میں سرچ آپریشن جاری - پلوامہ میں انکاؤنٹر شروع

پلوامہ کے پاریگام علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسند تصادم کے مقام سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ حالانکہ اب بھی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Eencounter-breaks-out-in-parigam-pulwama
پلوامہ کے پاریگام میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 11:01 PM IST

Updated : Aug 21, 2023, 12:02 PM IST

Encounter In Pulwama

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نیوہ پاریگام علاقے میں اتوار کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیموں کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع ملی تھی، جس کے علاقے کو محاصرے لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔، اس کے ساتھ ہی علاقہ میں انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔ زخمی جوان کی حالت مستحکم ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق عسکریت پسند انکاؤنٹر کے مقام سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ حالانکہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں تقریباً دو سال کے بعد فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان چھڑپ ہوئی ہے۔ وہیں کشمیر زون پولیس نے بھی انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ لارو پاریگام علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کئے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

مزید پڑھیں: Arms Recovered in Kupwara فوج نے مچھل کپواڑہ میں اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا

Last Updated : Aug 21, 2023, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.