پلومہ: پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع کے اوکھو، کاکا پورہ کے رہائشی شمیم احمد الائی ولد عبدالغنی الائی نامی ایک شخص نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے اور اس نے اپنے گھر میں بھاری مقدار میں منشیات کا ذخیرہ کر رکھا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن کاکاپورہ کی ایک پارٹی نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اوکھو، کاکاپورہ میں شمیم کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ Drugs Recovered in Pulwama District of South Kashmir
پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں تلاشی کے دوران 8.5 کلو گرام بھنگ پتری برآمد ہوئی، جسے پولیس نے فوری طور ضبط کر لیا۔ پولیس بیان کے مطابق چھاپہ کے دوران ملزم گھر پر موجود نہیں تھا تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 76/22 U/S 8/20 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقامی باشندوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کارروائی کی کافی سراہنا کی ہے۔ وہیں پلوامہ پولیس نے بھی عوام سے منشیات کے کاروبار سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کے لیے تعاون طلب کیا ہے۔