جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں سرینگر - جموں شاہراہ پر Accident on Srinagar Jammu Highway ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح لیتہ پورہ، پانپور میں ایک ٹرک اور ایک لوڈ کیریئر کے مابین ٹکر کے نتیجے میں لوڈ کیریئر ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی Driver Dies During Road Accident in Pampore، جب کہ اس میں سوار دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی افراد کو فوری طور سب ضلع اسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں معالجین کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں: پانپور میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی
پانپور پولیس Pampore Police نے ہلاک ہوئے ڈرائیور کی شناخت عابد ملک ولد عبد الشکور ملک ساکن راجوری کے طور کی ہے۔ قانونی و طبی کارروائی کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔