ETV Bharat / state

Bung Destruction Drive ترال میں خود رو بھنگ کے خلاف انتظامیہ کی مہم

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 4:49 PM IST

میونسپل کمیٹی ترال نے محکمہ پولیس اور محکمہ مال کے ہمراہ جنگلی بنگ کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ اس دوران سرکاری اراضی و سڑک کے کنارہ پر خود رو بنگ کو تباہ کر دیا گیا۔

drive-against-wild-bung-in-intensified-in-tral
ترال میں خود رو بھنگ کے خلاف انتظامیہ کی مہم

ترال:میونسپل کمیٹی ترال نے محکمہ پولیس اور محکمہ مال کے ہمراہ جنگلی بنگ کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے گامراج روڈ ترال میں سڑک کے کناروں اور سرکاری اراضی سے خود رو جنگلی بنگ کو تباہ کیا ہے۔ یہ مہم کمیٹی کے سیکرٹری بشیر احمد کی نگرانی میں شروع کی جس دوران علاقے میں پھیلی بھنگ کی کاشت کو بڑے پیمانے پر تہس نہس کیا گیا جبکہ کمیٹی کے صفائی کرمچاریوں کے ساتھ ساتھ جے سی بھی کو بھی کام پر لگایا گیا تھا تاکہ اس خود رو بھنگ کو نیست ونابود کیا جائے۔مقامی لوگوں نے کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کو اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو جاری رکھا جانا چاہیے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ایک کونسلر طاہر منصور نے بتایا کہ قصبے میں یہ مہم جاری رہے گی اور ہر وارڈ میں اس جنگلی بھنگ کو تباہ کیا جائے گا،تاکہ اس کا برا اثر نوجوانوں پر نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نے ہمارے سماج کو بری طرح سے جکڑ دیا ہے اور آیے روز اس حوالے سے خبریں منظر عام پر آتی ہیں۔

انہوں نے عوام سے منشیات مخالف مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی انہوں نے مزید بتایا کہ جن لوگوں کی پراییوٹ پراپرٹی پر خود رو بھنگ اگ چکی ہے ۔ وہ ازخود اسے تباہ کرے، ورنہ ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Bung Destruction Drive خود رو بھنگ کے خلاف ایم سی ترال کی مہم تیز
بتادیں ترال ٹاؤن میں کل تیرہ وارڈ ہیں جن میں صرف آٹھ ہی کونسلر ہیں جبکہ دیگر وارڈز سے کسی نے بھی میونسپل انتخابات میں شرکت نہیں کی تھی اور فی الوقت بی جے پی کے ساتھ تعلق رکھنے والے منظور خان کمیٹی کے صدر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.