ETV Bharat / state

Saimoh tral road Dilapidated :سیموہ، ترال رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ - سیموہ بالا کی لنک روڈ کی مرمت

سب ضلع ترال کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ، محکمہ دیہی ترقی سمیت آر اینڈ بی محکمہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیموہ بالا کی لنک روڈ کی مرمت کے حوالہ سے حکام خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔Dilapidated road of Saimoh tral gives tough time to commuters

Saimoh tral road Dilapidated :سیموہ، ترال رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 12:02 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے سیموہ بالا، ترال علاقے میں ایک اہم لنک روڈ کی خستہ حالی کے سبب مقامی باشندوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سیموہ بالا سے کویل شکارگاہ جانے والی اس سڑک کی خستہ حالی عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے اور اس سڑک پر گاڑی چلنا تو دور، پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔Dilapidated Saimoh tral road irks commuters

ضلع پلوامہ میں سیموہ، ترال لنک روڈ کی حالت انتہائی خستہ

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ، محکمہ دیہی ترقی سمیت آر اینڈ بی محکمہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’متعلقہ حکام کی جانب سے علاقے میں محض باجری بچھا کر جسیے حاتم طے کی قبر پر لات مار دی ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ’’یہ ایک تاریخی سڑک ہے جہاں سے مہاراجہ ہری سنگھ شکار کرنے کے لیے شکارگاہ جاتے تھے تاہم یہ سڑک مسلسل حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔‘‘ خستہ حال سڑک حوالہ سے انہوں نے کہا کہ جہاں لوگوں کو پیدل چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں وہیں اس سڑک پر گاڑیوں کو بھی سخت نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سیموہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور عوامی گزارشات کے باوجود اس جانب توجہ نہیں دی جا رہی ہے، انہوں نے سیموہ بالا سے کویل تک جانے والی لنک روڈ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.