ETV Bharat / state

Pulwama Good Governance Week: پلوامہ میں ’گڈ گورننس ویک‘ کی نسبت سے تقریب کا افتتاح

ڈی سی پلوامہ نے ضلع بھر میں جاری ’’گڈ گورننس ویک‘‘ کی نسبت سے پیئر علاقے کا دورہ کرکے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ Good Governance Week Pulwama

پلوامہ میں ’گڈ گورننس ویک‘ کی نسبت سے تقریب کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 7:32 PM IST

پلوامہ: ضلع بھر میں آج ’’پرشاسن گاؤں کی اور‘‘ کے عنوان سے منائے جا رہے ’’گڈ گورننس ہفتہ‘‘ کے سلسلے میں ’’سرکار ہر شہر کے دوار‘‘ کے تھیم کے تحت ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پلوامہ، بصیر الحق چودھری نے پیئر گاؤں کا دورہ کرکے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ افتتاحی پروگرام میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز، جنرل منیجر ڈی آئی سی، تحصیلدار پلوامہ، محکمہ تعلیم کے افسران، محکمہ دیہی ترقیات، زراعت، باغبانی کے دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں مستفید ہونے والے افراد نے شرکت کی۔DC Pulwama Inaugurates Good Governance Week Programme

پلوامہ میں ’گڈ گورننس ویک‘ کی نسبت سے تقریب کا افتتاح

ڈی سی پلوامہ نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا، تاکہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جا رہی خدمات اور اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی نے پی ایم جے اے وائی صحت اسکیم کے تحت مختلف استفادہ کنندگان میں گولڈن کارڈز بھی تقسیم کیے۔

تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ’’گڈ گورننس ویک‘‘ ہمیں ایک شفاف اور موثر پبلک ڈلیوری سسٹم بنانے اور گورننس کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گڈ گورننس پریکٹسز اور ایک بہتر پبلک ڈیلیوری سسٹم کو اپنائیں تاکہ عوام کو شفاف، موثر اور جوابدہ طرز حکمرانی فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت کے عزم کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: Tral Good Governance Week: ترال میں محکمہ زراعت کی جانب سے گوڈ گورننس ہفتے کے آغاز

چودھری نے کہا کہ ’’گڈ گورننس کا حتمی لٹمس ٹیسٹ یہ ہے کہ اس کے فوائد ضلع کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں تک پہنچ سکیں۔‘‘ ڈی سی نے عوام کو مطلع کیا کہ ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس پروگرام کے دوران تمام ضلع سطح کے افسران اور اہلکار ضلع بھر کی تحصیل/پنچایت ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے تاکہ بروقت شکایات کا ازالہ کیا جا سکے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔‘‘

ڈی سی پلوامہ نے مزید کہا کہ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے دوران ضلع بھر میں کرپشن، منشیات کے استعمال سمیت مختلف اقدامات کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اس کے علاوہ ضلع میں ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔ دریں اثنا، ضلع بھر میں عوامی شکایات کو دور کرنے اور مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں اور عوامی خدمات کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے پر خصوصی توجہ دینے کے سلسلہ میں کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.