ETV Bharat / state

Rozgar Mela in Awantipora چرسو اونتی پورہ میں روزگار میلے کا اہتمام

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے روزگار میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

a
a
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 12:23 PM IST

پلوامہ: بیک ٹو ولیج پروگرام کی ایک کڑی کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوھری نے چرسو، اونتی پورہ میں اپنی نوعیت کے پہلے روزگار میلے کا انعقاد کیا جس میں مختلف محکموں کے کئی افسران نے شرکت کی۔ پروگرام میں مقامی باشندوں خاص کر نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ DC Pulwama Attends Rozgar Mela at Awantipora

چرسو اونتی پورہ میں روزگار میلے کا اہتمام

اس موقع پر نوجوانوں کو سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی، تاکہ نوجوان ان سکیموں سے فائدہ حاصل کرکے نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کے وسائل پیدا کر سکیں۔ Awantipora Rozgar Mela

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ بیٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد کے مسائل کے ازالے کے لیے بھی اقدامات زیر غور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.