ETV Bharat / state

CSIR Awareness, Interaction Camp: پلوامہ میں کسانوں کے لیے معلوماتی و تربیتی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 6:45 PM IST

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے ضلع پلوامہ میں منعقد کیے گئے تربیتی و آگاہی کیمپ کے دوران کسانوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری CSIR Awareness, Interaction Campدی گئی۔

CSIR Awareness, Interaction Camp: پلوامہ میں کسانوں کے لیے معلوماتی و تربیتی پروگرام منعقد
CSIR Awareness, Interaction Camp: پلوامہ میں کسانوں کے لیے معلوماتی و تربیتی پروگرام منعقد

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے پھولوں کی کاشت، تجارت سے منسلک کسانوں کے لئے سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن کے تحت آگاہی و تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ CSIR Awareness, Interaction Campتربیتی پروگرام کے دوران کسانوں کو پھولوں کی کاشت، کٹائی سمیت دیگر جدید سائنسی تکنیک سے بھی آگاہ کیا گیا۔ Awareness Camp in Pulwamaپلوامہ سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

پلوامہ میں کسانوں کے لیے معلوماتی و تربیتی پروگرام منعقد

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی سب سے بڑی شاخ ضلع پلوامہ کے بونورہ علاقے میں واقع ہے جہاں اس فارم کے سبب مختلف سینکڑوں افراد کو روزگار حاصل ہو رہا ہے وہیں سرکار کو بھی کروڑوں روپے کا منافع ہوتا ہے۔ کئی سو کنال اراضی پر محیط اس فارم میں میں لیونڈ سمیت دیگر پھول اگائے جاتے ہیں۔ وہیں منافع بخش پھول بانی کو فروغ دینے کی غرض سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے کسانوں کو نہ صرف تربیت فراہم کی جا رہی ہے بلکہ انہیں اعلیٰ کوالٹی کے بیج بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے منعقد کیے گئے تربیتی و آگاہی کیمپ کے دوران فیلڈ اسٹیشن کے انچارج ڈاکٹر شاہد نے کہا: ’’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے مختلف اسکیمیں وضع کی گئی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن شروع کیا ہے اس مشن کے تحت ہم ملک بھر میں اگائے جانے والے پھولوں کو وادی کشمیر میں بھی اگایا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پھول بانی کو مزید فروغ دینے کی غرض سے ہر ایک ضلع محکمہ کی جانب سے محنت کی جا رہی ہے۔ ’’سی ایس آئی آر کی جانب سے پھول بانی کا شوق رکھنے والے کسانوں کے لیے فلوریکلچر مشن شروع کیا گیا ہے، اس مشن کے تحت وادی کے سبھی اضلاع میں کسانوں کو پھولوں کے مختلف اقسام کے پودے فراہم کیے جائیں گے۔ وہیں اس مشن کے تحت کسانوں کو پھولوں کی کاشت، کٹائی کے حوالے سے بھی جانکاری دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.