ترال: پنجابی لیکھ سبھا اور ینگ رائٹرس فورم کی جانب سے آج ٹاؤن ہال ترال میں معروف سماجی کارکن، ادیب اور شاعر ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری بطور مہمان خصوصی شامل رہے، جب کہ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ، سماجی کارکن فاروق ترالی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ Ceremony in Honour of Dr Shan Singh in Tral
یہ بھی پڑھیں:
- بورڈنگ ہاؤس ترال میں سکھ طبقے کی مذہبی تقریب کا انعقاد
- Kashmiri Writer Ameen Kamil Remembered: معروف ادیب امین کامل کی یاد میں ادبی تقریب
- Literary Forum On Late Syed Rasool Pompur: مشہور صوفی شاعر مرحوم سید رسول پونپرکی یاد میں تقریب کا اہتمام
تقریب کے دوران مقررین نے ڈاکٹر شان سنگھ کی سماجی اور خاص کر ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترال کی زمین ہمیشہ علم وادب کی سرزمین رہی ہے تاہم ڈاکٹر شان سنگھ نے اس باب میں ایک اور اضافہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شان سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے سماجی خدمات کے علاوہ ادبی خدمات بھی پیش کی ہے اور کئی کتابیں قلمبند کی ہیں جس کے اعزار میں انہیں حال ہی میں نیشنل لیول پر انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سماجی کارکن فاروق ترالی نے بتایا کہ ترال ہمیشہ سے ہی بھائی چارے کا مسکن رہا ہے اس لیے ہم ڈاکٹر شان سنگھ کو اس کے لیے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔