ETV Bharat / state

CCTV Footage Of Kakapora Attack: کاکاپورہ ریلوے اسٹیشن پر حملے کا سی سی ٹی وی فوٹیج - ریلوے پروٹکشن فورس اہلکار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ ریلوے اسٹیشن کے باہر چائے اسٹال پر نامعلوم مسلح افراد نے آف ڈیوٹی”ریلوے پروٹکشن فورس“ کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ حملے میں ایک آر پی ایف اہلکار ہلاک جب کہ ایک اور زخمی ہوا ہے۔ Kakpora Railway Station Attack اس واقع کے بعد اس حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

cctv-footage-of-gunman-fired-rpf-forces-in-kakpora-pulwama
کاکاپورہ ریلوے اسٹیشن مسلح افرد کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
author img

By

Published : Apr 18, 2022, 9:42 PM IST

پلوامہ: جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ”ریلوے پروٹکشن فورس“ میں تعینات دو اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ حملے میں ایک اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جب کہ دوسرے کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Kakpora Railway Station Attack۔ اس حملے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئے ہیں جس میں مسلح شخص آر پی ایف کے ایک نوجوانوں پر نزدیک سے گولیاں چلاتا ہوا نظر آیا۔ گولی چلانے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔

کاکاپورہ ریلوے اسٹیشن مسلح افرد کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو کاکہ پورہ پلوامہ میں مسلح افراد نے ”آر پی ایف “ میں تعینات دو اہلکاروں پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔ تاہم ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دیا جب کہ اُس کے ساتھی کو نازک حالت میں سرینگر ریفر کیا گیا۔ ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت ایچ سی سریندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ ایس آئی دیو راج شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس، اور سی آر پی ایف کی ایک بھاری تعداد نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.