ETV Bharat / state

Block Divas In Tral ہندورہ ترال میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد - ہندورہ ترال میں بلاک دیوس

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے دور دراز علاقہ ہندورہ میں بدھ کے روز بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ اس بلاک دیوس میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینا نے شرکت کی۔

Block divas held at Handoora Tral
ہندورہ ترال میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 8:06 PM IST

ہندورہ ترال میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد

ترال:سب ضلع انتظامیہ ترال کی طرف سے آج ہندورہ ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس بلاک دیوس کی صدارت اے ڈی سی ترال شبر احمد رینا نے کی،جبکہ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ تمام سب ضلع افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی دیہات لرو ،واگڈ اور دیگر مضافات سے عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے اپنے مسائل متعلقہ محکموں کے سامنے رکھے۔ وہیں افسران نے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام لوگوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کا ایک راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم بلاک کے ایک حصے کے طور پر جمع ہونے والے لوگوں کے عوام کو گھر کی دہلیز پر انتظامیہ فراہم کرنا ان کا منشا ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاییں تاکہ وہ معاشی، طور خود کفیل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کی سہولیات کے لیے ہر طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وعدہ بند ہے اور عوام کو یہ سہولیات گھر بیٹھے فراہم کی جائیں گی۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ عوام کے مشکلات کا ازالہ انتظامیہ کی ترجیحات میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی ترقی سرکار کی اولین ترجحیحات میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لیے اسکول کی اپگریڈیشن متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Tral Awareness Programme: ترال میں ہینڈی کرافٹس محکمے کی جانب سے معلوماتی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.