ETV Bharat / state

شہد سے وابستہ افراد کی یونین تشکیل

ترال میں مگس بانی کی صنعت کے ساتھ گزشتہ برسوں کے دوران پڑھے لکھے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد منسلک ہوئی ہے۔

union formed
یونین تشکیل دی
author img

By

Published : Jul 25, 2021, 10:35 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں مگس بانی سے وابستہ افراد نے اتوار کو دلناگ پارک ترال میں جمع ہو کر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں متعدد بی کیپروں نے شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر انھوں نے مگس بانی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے مفصل بحث کی۔

میٹنگ کے اختتام پر ایک یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ ترال میں اس صنعت سے وابستہ افراد اور انتظامیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گی۔

یونین تشکیل دی

اس موقع پر بااتفاق رائے جی ایم تراگ کو یونین کا صدر بنایا گیا جنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صنعت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے تاکہ مزید بے روزگار لڑکوں کو اس سے فائده ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال: مارے گئے چپراسی کے اہل خانہ نے کی سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا

واضح رہے کہ ترال میں مگس بانی کی صنعت کے ساتھ گزشتہ برسوں کے دوران پڑھے لکھے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد منسلک ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.