ETV Bharat / state

Tral Badminton Championship فوج کے زیراہتمام بیڈمنٹن چمپئن شپ کا اختتام

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 6:17 PM IST

انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم بجہ ونی ترال میں فوج کے زیر اہتمام بیڈمنٹن چمپئن شپ کے آخری روز انعقامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

فوج کے زیر اہتمام بیڈمنٹن چمپئن شپ کا اختتام

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فوج کی جانب سے ایک بیڈ منٹن چمپین شپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی کھلاڑی شامل ہوئے۔ بیڈمنٹن چمپئن شپ کا انعقاد فوج کی بیالیس آر آر (42 R R) نے انڈور سپورٹس اسٹیڈیم بجہ ونی، ترال میں کیا اور اس بیڈمنٹن چمپین شپ کے آخری روز ترال کے مختلف دیہات سے آئے کھلاڑیوں نے شمولیت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ میں فوج کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ تھنگتا کوچ سبزار احمد، گرؤانڈ انچارج محمد اکرم اور شائقین کھیل کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چمپئن شپ کے اختتام پر ایک انعامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اس چمپئن شپ میں شامل اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔

کھلاڑیوں نے فوج کی جانب سے ایسے سپورٹس ایونٹ منعقد کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرام جاری رکھیں جائیں گے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی کھلاڑی عابد احمد شاہ نے بتایا کہ ’’ہم فوج کی بیالیس آر آر کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ترال میں اس طرح کا پروگرام منعقد کیا،‘‘ عابد احمد کے مطابق اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نہ صرف یوتھ کو کھیلوں کی طرف راغب ہونے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے فوج اور عوام کے درمیان دوریاں بھی کم ہوں گی۔ عابد کا کہنا تھاکہ ’’ترال میں اس حوالے سے آرمی مختلف ٹورنامنٹ منعقد کرتی ہے جسکا سماجی سطح پر اچھا اثر پڑتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.