ETV Bharat / state

Workshop for Saffron Farmers: زعفران کی کاشت سے جڑے کسانوں کیلئے ورکشاپ

’’کسانوں کو ورکشاپ کے دوران جدید تحقیقات اور تکنیک کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی گئی تاکہ زعفران کی کھیتی سے وابستہ کسان ان تکنیکس کو بروئے کار لاکر پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔‘‘ Workshop in Saffron Town Pampore

زعفران کی کاشت سے جڑے کسانوں کے لیے ورکشاپ

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 5:55 PM IST

پلوامہ: زعفران کی کاشت سے منسلک کسانوں کو جدید سائنسی تحقیقات سے آراستہ کرنے، پیداوار میں اضافہ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی غرض سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن، سری نگر نے ٹیکنالوجی انفارمیشن فورکاسٹنگ اینڈ اسیسمنٹ کونسل، شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سریکلچر ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر گالندر، پانپور میں یک روزہ رکشاپ کا انعقاد کیا۔ Awareness Programme for Saffron Farmers

زعفران کی کاشت سے جڑے کسانوں کے لیے ورکشاپ

ورکشاپ میں ماہرین نے زعفران کی کاشت سے منسلک کسانوں کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کسانوں کو زعفران کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے ضروری معلومات بھی فراہم کی۔ Programme for Saffron Farmers مقررین نے کہا کہ زعفران کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کسانوں کو نئی تحقیقات کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے تاکہ کسانوں کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکے اور اور کسان بھی خوشحال زندگی گزار سکیں۔

پروگرام کے دوران کسانوں نے زعفران کی پیداوار کے حوالے سے کچھ مطالبات بھی متعلقہ اداروں کے افسران و مقررین کے سامنے رکھے جس پر افسران نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ منتظمین کے مطابق ورکشاپ کا مقصد زعفران کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ زعفران کی پیداوار اور مارکیٹنگ کے حوالے کے کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ انہیں اچھی پیداوار کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ورکشاپ کے دوران جدید تحقیقات اور تکنیک کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی گئی تاکہ زعفران سے جڑے کسان ان تکنیکس کو بروئے کار لاکر پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.