ETV Bharat / state

Awareness Camp Held In Pampore: فوج کی جانب سے پامپور میں بیداری کیمپ - پامپور کی تازہ خبر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں 50 آرآر فوج نے "سیو گرل چائلڈ" کے عنوان کے تحت ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں شرکاء نے عوام کو لڑکیوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں جانکاری دی۔ Awareness Camp Held In Pampore

army-50-rr-organises-save-girl-child-in-pampore
فوج کی جانب سے پامپور میں بیداری کیمپ
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 7:31 PM IST

پامپور: ضلع پلوامہ کے پانپور میں واقع انڈین آرمی کے 50 راشٹریہ رائفلز نے پانپور میں "سیو گرل چائلڈ" کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں شرکاء نے عوام کو لڑکیوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں جانکاری دی۔ save girl child program held in pampor۔ پروگرام کے دوران ماہرین نے سماج میں لڑکیوں میں برابری مساوات کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لڑکیوں کو بھی لڑکوں کے برابر تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں تاکہ سماج ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے۔ ایک فوجی افسر نے پروگرام میں خطاب کے دوران کہا کہ فوج اہم سماجی مسائل پر لیکچرز، ورکشاپس اور سیمینار منعقد کرکے عام لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے پرعزم ہے۔

فوج کی جانب سے پامپور میں بیداری کیمپ

مزید پڑھیں:

اس موقع پر موجود ممتاز شخصیات نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا اور طلبہ اور مقامی لوگوں میں ایک متوازن معاشرے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مردانہ ذہنیت کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.