مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے متعدد اضلا ع میں قائم آنگن واڑی مراکز پر ان دنوں نئی منظور شدہ ہیومن ریسورس (ایچ آر) پالیسی کے خلاف احتجاجی کا سلسلہ جاری ہے، آنگن واڑی مرکز سے وابستہ ملازمین اس منظور شدہ پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انتظامیہ اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔Anganwadi Workers Stage Protest Against HR Policy
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میں بھی آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے نئی منظور شدہ ہیومن رسورس (ایچ آر) پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل خواتین کے مطابق حکومت کی طرف سے وضع کردہ پالیسی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اسے فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر حکومت 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' کا دعویٰ کر رہی ہے تو کیا وہ اس طرح ملک بھر میں بیٹی کے مستقبل کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے ریٹائرمنٹ پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پالیسی کے خلاف نہیں ہیں مگر ریٹائرمنٹ پالیسی کو پینشن اسکیم میں لایا جائے تاکہ انکی زندگی بھی آرام سے گزر بسر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک انکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جایئنگے تب وہ محکمے کو دفتری کاغذات نہیں دیں گے اور آنے والے وقت میں احتجاج میں شدت لائی جائے گی ۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج