ETV Bharat / state

Almond Harvesting in Pulwama پلوامہ میں بادام کی فصل تیار، کسان کم قیمت سے پریشان - بادام کے شگوفے

بادام کے شگوفے مارچ کے ماہ سے نکلنا شروع ہوتے ہیں وہیں اگست کے ماہ تک بادام کی فصل پوری طرح پک کر تیار ہو چکی ہوتی ہے اور اگست سے ہی بادام اتارنے کا کام شروع کیا جاتا ہیں۔Almond Harvesting In Pulwama

almond-harvesting-season-started-in-pulwama-farmers-concern-over-low-rates
بادام فصل کی کٹائی شروع، کسان کم ریٹ سے پریشان
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 5:21 PM IST

Updated : Aug 24, 2022, 6:21 PM IST

پلوامہ: رواں برس موسمی حالات کی وجہ سے وادیٔ کشمیر میں کاشت ہونے والی مختلف فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ دیگر فصلوں کی طرح بادام کی فصل خشک سالی اور غیر وقت پر بارش ہونے سے مثاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسان کافی پریشان نظر آرہے ہیںAlmond Damaged By Unprecedented Rains

پلوامہ کے کسانوں کی تقریبا چھ ماہ کی انتھک محنت کے بعد ان دنوں بادام کی فصل تیار ہوچکی ہے۔کاشتکار بادام کو توڑنے کے لیے صبح سے ہی باغات کا رخ کرتے ہیں اور انہیں درختوں سے اتارنے کا کام دن بھر جاری رہتا ہے، وہیں بادام کو اتارنے کے لیے باغ مالکان کو مزدوروں کی ضرورت بھی پڑتی ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔Almond Harvesting in Pulwama

پلوامہ میں بادام کی فصل تیار، کسان کم شرح سے پریشان

رواں سال بادام فصل اچھی ہونے کی آمید کی جارہی تھی تاہم موسمی تبدیلیوں اور پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کسان ناخوش نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم زر کثیر خرچ کرکے دواپاشی کیلئے پانی کا انتطام کرتے ہیں کیونکہ بادام کے باغات میں پانی دستیاب نہیں ہوتا چنانچہ ٹینکرز سے پانی لانا پڑتا ہے۔ کسانوں نے کہا کہ رواں سال موسم میں تبدیلی آنے کی وجہ سے بادام کے درختوں سے وقت سے پہلے ہی پتے جھڑ گئے جس کی وجہ سے فصل کو نقصان ہوا۔

کسانوں نے کہا کہ پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ بروقت ادویات کا چھڑکاؤ نہیں کرپائے جس کی وجہ سے بادام کی فصل پر منفی اثرات مراتب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بادام کے کاشتکاروں کے مطابق جس طرح انتظامیہ باقی میوہ جات کی جانب توجہ دیتی ہے اس طرح بادام کی فصل پر بھی توجہ مرکوز ہونی چاہئے اور بادام فصل کو فروخت کرنے کے لیے بروقت مارکیٹ یا پھر منڈی فراہم کی جائےMandhi For Almonds in Kashmir

ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں کئی سو کنال اراضی پر بادام کی پیداوار ہوتی ہے جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے۔ بادام کے شگوفے اگرچہ مارچ کے ماہ سے نکلنا شروع ہوتے ہیں اور اگست تک بادام پوری طرح تیار ہوجاتا ہے اور اگست سے ان کو اتارنے کا کام شروع ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع پلوامی بادام کی پیداوار مین سرفہرست تھا لیکن کئی دہائیوں سے اس علاقے مین اس فصل کی پیداوار میں بتدریج کمی واقع ہوئی۔ محکمہ باغبانی کے سائنسدان بادام کے پیڑوں کو لگنے والی بیماریوں کی تشخیص نہیں کرسکے جس کے نتیجے میں بیشتر باغ مالکان نے یہ پیڑ کاٹ ڈالے اور انکی جگہ سیب یا اخروٹ کے درخت لگانا شروع کئے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 24, 2022, 6:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.