کہتے ہیں ہمت مرداں مدد خدا۔اس مقولے کو جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے ایک ہونہار ملازم نے ثابت کر کے دکھایا ہے جب انہوں نے گزشتہ روز ایمبولینس میں ہی ایک خاتون کی زچگی کرا کے نہ صرف خاتون بلکہ ننھے مہمان کی جان بھی بچائی ہے۔ معاملہ دراصل گزشتہ رات کو اس وقت پیش آیا جب صوفی گنڈ ترال کے محمد اقبال صوفی کی اہلیہ نسیمہ بانو دردزہ میں مبتلاء ہوئیں، جسکے بعد محمد اقبال نے نزدیکی پی ایچ سی کے ڈاکٹر کا نمبر ملایا ،جنھوں نے اسے 108 ایمرجنسی ایمبولینس کا نمبر ملانے کو کہا، جسکے بعد اقبال نے نمبر ملایا تو آٹھ منٹ سے کم وقت میں اسکے گھر پر ایمبولینس پہنچ گیا۔
اس ایمبولینس میں ڈرائیو ر کے علاوہ ایمرجینسی ٹیکنیشن عمر طارق موجود تھے، جو نہی انہوں نے حاملہ خاتون کو گاڑی میں سوار کیا تو چند میٹر کے فاصلے پر مذکورہ خاتون کے دردزہ میں اضافہ ہوا جسکے بعد فوری طور عمر طارق نے زچگی کرا کر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا جسکی وجہ سے مذکورہ خاتون کے اہل خانہ نے مذکورہ ٹیکنیشن اور ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی ذاتی کوششوں سے ہی خاتون اور بچے،کی زندگی بچائی جا سکی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نسمیہ کے شوہر محمد اقبال نے بتایا کہ وہ محکمہ صحت کے ان جانباز عملے کو سلام پیش کرتے ہیں ایسے ہی خیالات اسکے والد غلام۔نبی نے بھی کیا ۔انہوں نے عمر طارق کو انعام سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر عمر طارق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فون آتے ہی وہ صوفی گنڈ کی طرف چل پڑے اور جب بچے نے چند میٹر کی دوری پر ہی سڈیلیور کیا تو اسکے بعد ہم نے ہمت سے کام لیا اور زچگی کرائی جسکو ہم نے رات بھر احتیاطی طور اسپتال میں رکھا اور بعد میں رخصت کیا۔
مزید پڑھیں:Baby Born Outside Safdarjung Hospital: صفدر جنگ اسپتال کے باہر بچہ کی پیدائش، پانچ ڈاکٹر معطل