پلوامہ: خوبصورت پہاڑیوں کے بیچ واقع ترال علاقہ جنوبی کشمیر کے مردم خیز علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی میں لوگوں نے اپنا لوہا منوا کر اس علاقے کا نام ہر دور میں روشن کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کل کے جدید دور میں بھی ہر شعبہ میں ترال علاقے کے لوگ بدرجہ اتم موجود ہیں۔ حال ہی میں جب نیٹ کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس مرتبہ سب ضلع ترال سے تیرہ امیدواروں نے ان امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ NEET 2022 13 Candidates from Tral Qualify
نیٹ امتحانات میں کشمیر وادی کے کسی بھی سب ڈویژن سے اتنی تعداد میں امیدوار کامیاب نہیں ہوئے ہیں، جو اس بات کا غماز ہے کہ ترال علاقہ نامساعد حالات کے باوجود اپنے اندر لعل سموے ہوے ہیں اور اگر یہاں کے نوجوان نسل کو پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو یہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کر سکتے ہیں۔Tral NEET Qualifiers
ای ٹی وی بھارت نے کامیاب امیدواروں سے بات کی تو سبھی امیدواروں نے کامیابی کے لیے محنت اور عزم مسلسل کو بنیادی وجہ قرار دیا حالانکہ کئی امیدوار خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں کے ساتھ بھی تعلق رکھتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے اقتصادی حالات کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں حائل ہونے نہیں دیا۔
کامیاب امیدواروں کے رشتہ داروں نے بھی ان امیدواروں کی کامیابی کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے دوسرے طلبہ کو سیکھ حاصل کرنے کی صلاح دی۔ اس بیچ سماجی سطح پر بھی نیٹ امتحانات میں کامیابی کی شرح پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سماجی و سیاسی کارکنان بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ مقامی ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے کامیاب امیدواروں کے لیے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا اور انکی کامیابی کو اہم سنگ میل قرار دیا۔
مزید پڑھیں: مزدور کی بیٹی نے نیٹ کوالیفائی کیا
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ ’’ایسے وقت میں جبکہ نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، ترال کے ان نوجوانوں نے مثال قائم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ’زرا نم یو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘۔‘‘ DDC member tral Felicitates NEET qualifiers
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: نیٹ امتحان میں سہیل اشرف کی شاندار کارکردگی