پونچھ کی تحصیل منڈی میں جسمانی طور پر معذور افراد میں مصنوعات کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر،تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر،پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک،بلاک ترقیاتی کونسل شمیمم احمد گنائی،سرپنچ مبشر بانڈے کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
ان لوگوں کے ہاتھوں معذوروں میں مصنوعی اشیاء وغیرہ تقسیم کروائی گئی۔اس حوالے سے سوشل جسٹک اینڈ ایمپاورمنٹ کی ایک سکیم کے تحت چند ماہ قبل تقریبا گیارہ بلاکوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اج متعدد پنچائیتوں سے یہاں معذورین کو بلایا گیا اور سامان تقسیم کیا گیا۔
اس دوران ٹرائی سائیکل، ویلچیئیر، بیساکھیاں، جوتے، لاٹھیاں کانوں کی مشینیں موبائیل ودیگر اشیاء تقسیم کی گئی۔ سوشل ویلفیئر افیسر پونچھ نے بتایاکہ گزشتہ سال گیارہ بلاکوں میں معزورین ان کی ضرورت کے لحاظ سے سامان دیا گیا۔
اس دوران بی ڈی سی شمیم احمد گنائی نے اس حوالے سے محکمہ کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے محکمہ کے اعلی افسران اور پنچائیت نمائندگان کا شکریہ اداکیا۔
فرید ملک نے بھی محکمہ سماجی بہبود اور معذورین میں اشیاء تقسیم کرنے والی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے یہ کمپ ہر بلاکوں میں منعقد کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Disabled Person Running A Hotel کام کرنے کا جذبہ ہو تو معزوری بھی رکاوٹ نہیں بن سکتی
اس کمپ کے بعد اب بلاک لورن میں کمپ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد بلاک ساتھرہ میں کمپ منعقد کر کے جسمانی طور معذور افراد میں مصنوعات تقسیم کئے جائیں گے۔
واضح رہے ہر ایک بلاک میں مصنوعی اشیاء کی تقسیم کمپ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ جسمانی طور معذور افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا نا پڑے۔