ETV Bharat / state

ایل او سی پر دوبارہ گولہ باری - کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا

سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو پاکستانی افواج نے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹرز میں بلا جواز گولہ باری کی تھی۔

ایل او سی پر دوبارہ گو لہ با ری
ایل او سی پر دوبارہ گو لہ با ری
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 8:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں اتوار کو دوسری بار پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے زوردار گولہ باری کی۔

بھارتی فوج نے بھی معقول جواب دیا تاہم گولہ باری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فوجی ترجمان جموں کے مطابق اتوار کی شام کو پاکستانی افواج نے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں زوردار گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج نے بھی جواب دیا۔

واضح رہے کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو پاکستانی افواج نے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں بلا جواز گولہ باری کی تھی جس دوران درجنوں مارٹر شیل رہائشی آبادی میں بھی گر ے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.