پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بیدر کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بھارتی فوج کی 25 آر آر Army Organised Agnipath Registration Camp کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کے تحت اندراج کمپ منعقد کیا گیا۔ اس کمپ میں سرحدی علاقہ ساوجیاں کے مختلف علاقوں سے 222 نوجوانوں نے اپنا اندراج کروایا۔ اس میں سات لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ Agnipath Registration Camp
اس موقع پر نوجوانوں نے بائیلہ میں قائم بھارتی فوج کی 25 آر آر یونٹ کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ اس اسکیم سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور نوجوانوں کا وطن کی خدمت کا جذبہ بھی پورا ہوگا۔ انہوں نے فوج کی اس طرح پنچائیتوں اور بلاک ہیڈکوارٹرز پر رجسٹریشن کے عمل کی سراہنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے یہاں سے سرنکوٹ پونچھ راجوری یا دوسرے مقامات پر جانا پڑتا تھا۔ Agnipath Registration Camp in Mandi
یہ بھی پڑھیں:
Online Registration for Agneepath: پونچھ میں اگنی پتھ اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن پروگرام
انہوں نے بتایا کہ دوسرے مقامات پر جانے کی وجہ سے اکثر سرحدی اور دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کو سخت مشکلات سے دورچار ہونا پڑتا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سکیم سے جہاں ایک طرف نوجوانوں کو روزگار میسر ہوگا، وہیں دوسری جانب ملک کی خدمت کا موقع بھی نصیب ہوگا۔ Agnipath Registration Camp in Mandi