ETV Bharat / state

Dead Body Found: تحصیل مہنڈر کے ہرموٹہ میں ڈرائیور کی لاش برآمد

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 2:07 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل مہنڈر کے ہرموٹہ میں ایک ڈرائیور کی لاش (Dead Body Found) برآمد کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال مہنڈر منتقل کیا گیا ہے۔

تحصیل مہنڈر کے ہرموٹہ میں ایک ڈارئیور کی نلاش برآمد

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل‌ مہنڈر کے ہرمٹہ علاقع میں ایک شخص کی لاش (Dead Body Found) برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت 35 سالہ محمد ریاض ُعرف الیاس راجو ولد محمد حسین ساکن ہرمٹہ گُرسائی تحصیل مہنڈر کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صبح کے وقت مہنڈر ہرمٹہ بازار کے قریب کچھ لوگوں نے لاش کو دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، گُرسائی پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور تمام تر قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے سب ضلع ہسپتال مہنڈر منتقل کیا۔ مہلوک کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محمد ریاض کا قتل کیا گیا ہے کیونکہ اس کے اگلے دن ریاض کو ایک ٹرک ڈرائیور اپنے ساتھ لیکر گیا تھا۔ اس وقت یہ صحیح سلامت تھا۔ لیکن دوسرے دن صبح کے وقت اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کو لیکر اہل خانہ نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے‌۔ اس معاملے کی صحیح تحقیقات کی جائے اور جو بھی شخص اس کے قتل میں ملوث پایا جاتا ہے اس کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کے لئے پولیس تھانہ گرسائی میں مقدمہ درج کرکے 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.