ETV Bharat / state

House Collapsed in Poonch پونچھ میں شدید بارش کے نتیجے میں مکان منہدم، پندرہ مویشی ہلاک - پڈوکڑی میں مکان منہدم

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا جس میں 15 مویشی ہلاک ہو گئے۔ یہ مکان مسلادھار بارش کی وجہ سے منہدم ہوا۔ Several cattle Died in Poonch

پونچھ میں شدید بارش کے نتیجے میں مکان منہدم، پندرہ مویشی ہلاک

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 3:22 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں موسلا دھار بارشوں کے دوران رہائشی مکان زمین بوس ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرحدی علاقہ ڈوکڑی میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 15 بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں خادم حسین کا کچا مکان زمین بوس ہو گیا تاہم مکین معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ان کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں اراضی دھنس جانے سے مکان منہدم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 31 مارچ کو راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں 17 مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔ منجاکوٹ کے محمد عنایت کی بیوہ تمیم اختر کے کچے مکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آگ نے پورے مکان کو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ حکام کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں تمیم اختر کی مویشی جل کر ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں دو بھینسیں، 15 بھیڑیں اور 10 مرغیاں جل گئیں۔ اس سے قبل ضلع پونچھ کے منڈی میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی تھی جس میں کئی مویشی ہلاک ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق منڈی کے بائیلہ علاقہ کے وارڈ نمبر ایک میں دوران شب محمد شفیع ولد ولی محمد کے رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا، تاہم مکین اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Residential House Gutted: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، کئی مویشی ہلاک

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.