ETV Bharat / state

Gujjar Organisation on Schedule Tribe Status: 'شیڈول ٹرائب درجہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ قابل قبول نہیں' - گجر بکروال شیڈول ٹرائب درجہ

گجر بکروال ایسو سی ایشن کے زعماء نے پونچھ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا: ’’گجر بکروال اور پہاڑی برادری کے تعلقات کو زک پہنچانے کے لیے شیڈول ٹرائب درجہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔‘‘Gujjar Organisation on Schedule Tribe Status

’شیڈول ٹرائب درجہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ قابل قبول نہیں‘

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 6:37 PM IST

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے ڈاک بنگلوو، منڈی میں یوتھ گجر نامی تنظیم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران آل جموں و کشمیر گوجر کوارڈینیشن کمیٹی کے صدر تنویر چودھری نے متنبہ کرتے ہوئے کہا: ’’شیڈول ٹرائب کوٹہ کے ساتھ ہر گز کسی بھی چھیڑ چھاڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘Gujjar Bakerwal Organisation on Schedule Tribe Status

گجر بکروال کارڈینیشن کمیٹی کی ضلع پونچھ میں پریس کانفرنس

چودھری نے متنبہ کرتے ہوئے کہا: ’’رپورٹس کے مطابق پہاڑی طبقہ سے وابستہ افراد کو بھی شیڈول ٹرائب زمرے میں شامل کئے جانے کا منصوبہ ہے جو گجر بکروال طبقہ کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ شیڈول ٹرائب درجہ کی مانگ کررہے ہیں انہیں پہلے ہی چار فیصد ریزورویشن کوٹہ دیا جا چکا ہے، اس میں مزید اضافہ کرکے اسے دس فیصد کیا جائے تاہم شیڈول ٹرائب کا درجہ جو گوجر بکروال طبقہ کے فراہم کیا گیا ہے اسے ہر حال میں برقرار رکھا جائے اور اس میں کسی اور طبقہ کو شامل نہ کیا جائے۔Gujjar Bakerwal Organisation on Schedule Tribe Reservation

تنویر چودھری نے مزید کہا کہ ’’گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد قوم پرست ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی پسماندہ ہیں۔‘‘ انہوں نے نام لئے بغیر ایک خاص طبقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ’’گوجر اور پہاڑی برادری کے تعلقات کو زک پہنچانے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے سیاسی رہنمائوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ شیڈول ٹرائب کے نام پر سیاسی بازار گرم کرکے لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنانے کے درپے ہیں۔Schedule Tribe Reservation for Gujjar Comunity

انہوں نے مزید کہا کہ ’’شیڈول ٹرائب کا درجہ گجر بکروال لوگوں کا حق ہے۔ اس میں محض سیاسی بنیادوں پر چھیڑ چھاڑ قابل قبول نہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.