ETV Bharat / state

Army Opens Fire in Poonch ایل او سی پر مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فائرنگ، مبینہ منشیات اسمگلر زخمی - جموں و کشمیر میں منشیات کا کاروبار

ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب پونچھ کے کھڑی کرماڑا سیکٹر میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فورسز نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک منشیات اسمگلر زخمی ہوگیا۔

army-opened-fire-on-suspect-movement-in-poonch-suspected-smuggler-arrested
پونچھ میں ایل او سی پر مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فائرنگ، منشیات اسمگلر زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 3:35 PM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے کھڑی کرماڑا میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فوج نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں منشیات اسمگلر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ زخمی اسمگلر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منشیات اسمگلر کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء سے بھرا ایک پیکٹ برآمد ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب پونچھ کے کھڑی کرماڑا سیکٹر میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک منشیات اسمگلر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر تعینات مستعد اہلکاروں نے منشیات اسمگلر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک پیکٹ برآمد ہوا جس میں ممنوع نشیلی اشیاء پائی گئی۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی رات دیر گئے اس وقت یہ واقع پیش آیا جب ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے گلپور سیکٹر کے کرماڑا میں ایک شخص کی مشکوک نقل وحرکت دیکھی اور اسے چیلنج کیا تاہم مشتبہ اسمگلر نے ایل او سی کے پار فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران فوج نے اس پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: Property Of Drug Smuggler Attached بانڈی پورہ میں منشیات فروش جوڑے کی جائیداد قرق

انہوں نے بتایا کہ منشیات اسمگلر کی شناخت یاسر نذیر کے بطور ہوئی ہے اوروہ منشیات لے کر اس طرف آرہا تھا۔منشیات اسمگلر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.