منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے علاقہ سیڑھی خواجہ میں ایک عسکریت پسند معاون کے گھر پر فوج، ایس او جی، پولیس کی مشترکہ تلاشی مہم میں ایک "9 ایم ایم" پستول، ایک میگزین، اور چھ "9 ایم ایم" پرانے راؤنڈ ضبط کیے گیے ہیں۔ واضح رہے فوج، ایس او جی، اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر جمعرات کو پولیس تھانہ منڈی کے زیر اہتمام علاقہ سیڑھی خواجہ کے رہنے والے غلام محمد ولد غفار جو نامی بلائی ورکر "او جی ڈبلیو" کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ جس دوران پستول، میگزین اور چھ راؤنڈ (پرانے) برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام: یونیسیف
تفصیلات کے مطابق ملزم اُس وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔ وہیں ذرائع کے مطابق یہ بھی خبر موصول ہوئی ہے کہ عسکریت پسند معاون "او جی ڈبلیو" کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک اس معاملہ کی کوئی بھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں فوج، ایس او جی، اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف میں قانونی کارروائی کی گئی ہے۔