منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں انڈین آرمی کی جانب سے پنچایت اعظم آباد کے مغل ڈاب پارک میں "75ویں پونچھ لنک اپ ڈے" کے موقع پر ایک میلہ منعقد کیا گیا۔ میلے میں مہمان خصوصی بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی کے ہمرہ 40 آر آر کے کماڈنگ آفیسر شامل ہوئے۔ اس موقع پر علاقہ سے لوگوں اور بالخصوص بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جس دوران نوجوان یوتھ اور بچوں نے مختلف گیمز کے مقابلے میں حصہ لیکر اپنی قسمت آزمائی کی۔ Poonch Link Up Day celebrated by Indian Army
وہیں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ منڈی کے مختلف اسکولز کے طلباء و طالبات نے رنگارنگ پروگرام پیش کیا۔ میلے کے آخر میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس حوالے سے میلے میں آئے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ تحصیل منڈی میں پہلی بار یہ میلا لگایا گیا ہے۔ جس سے بچوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Poonch Linkup Day پونچھ لنک اپ ڈے کے موقع پر فوج نے میگا فیئر کا اہتمام کیا
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پونچھ یا دیگر مقامات پر ایسے میلے لگائے جاتے تھے۔ لیکن انڈین آرمی کی جانب سے منڈی کی سززمیں پر پہلی پر یہ میلا لگایا گیا ہے۔ انہوں نے انڈین آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئیندہ بھی اسی طرح میلا یا دیگر ایسے پروگرام انڈین آرمی کی جانب سے کروائے جائیں گے۔