ETV Bharat / state

Odisha Train Derailed اوڈیشہ میں ایک اور ریل حادثہ، چھ افراد ہلاک - جاج پور روڈ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی پٹری سے اتری

اوڈیشہ کے جاج پور روڈ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس ٹرین حادثے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اوڈیشہ میں ایک اور ریل حادثہ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 6:10 PM IST

Updated : Jun 7, 2023, 7:12 PM IST

جاج پور: اوڈیشہ میں ٹرین حادثات کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ اسی دوران بدھ کو ایک اور ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ حادثہ جاج پور روڈ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ایک مال ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ اس ٹرین حادثے میں چھ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ جبکہ اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔ بتا دیں کہ 2 جون سے اب تک تین ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔ جس میں سے پہلا ٹرین حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اس میں مرنے والوں کی تعداد 288 تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی زخمیوں کی تعداد 1000 سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ اس حادثے کا منظر ذہن سے نہیں ہٹا تھا کہ 5 جون کو بارگڑھ کے میندھا پلی کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ بھٹلی بلاک میں سمبردھرا کے قریب چونا پتھر سے لدی مال ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری طرف 6 جون کو سکندرآباد-اگرتلہ ایکسپریس ٹرین میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا جو گنجم ضلع کے برہما پور ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔ ٹرین میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ دو جون کو بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثے سے لوگ اتنے خوفزدہ تھے کہ اے سی کوچ سے دھواں اٹھتا دیکھ کر تمام مسافر ڈبے سے باہر نکل آئے۔ تاہم بعد میں کوچ کی مرمت کرکے اسے تبدیل کردیا گیا اور ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Career Guidance Program جامع مسجد کی جانب سے طلبہ کے لیے کیریئر گائیڈنس پروگرام

Last Updated : Jun 7, 2023, 7:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.